جنوبی افریقہ خواتین کی ٹیم کے 9کھلاڑی صفر پر آ وٹ ،لیکن میچ پھر بھی جیت لیا

جنوبی افریقہ خواتین کی ٹیم کے 9کھلاڑی صفر پر آ وٹ ،لیکن میچ پھر بھی جیت لیا

کیپ ٹاون:گزشتہ روز جنوبی افریقہ میں پیش انوکھا واقعہ۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقا میں انڈر19 کے ایک میچ میں پیش آیا، جب ایک ٹیم کے نو کھلاڑی صفر سے آگے نہ بڑھ سکے، لیکن پھر بھی وہ میچ جیت گئی۔

ویمنز انڈر19 ٹیم ایمپومالنگا کی بیٹر شانیہ لی سوارٹ نے 86 گیندوں پر 160 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ٹیم کا ٹوٹل 169رنز رہا، 9رنز اضافی تھے۔

سوارٹ بیٹنگ کے بعد بولنگ میں پیچھے نہ رہیں، انہوں نے 2وکٹ بھی لیے، ہدف کے جواب میں ایسٹرن کی ٹیم 6وکٹ کے نقصان پر 127 ہی رنز بنا سکی تھی۔