ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں فاروق نے استعفیٰ دے دیا،

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں فاروق نے استعفیٰ دے دیا،

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں فاروق نے اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق میاں فاروق 2013 کے عام انتخابات میں این اے 80 فیصل آباد سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے قیادت سے اپنے بیٹے کیلئے ضلع کونسل کے چیئرمین کا ٹکٹ مانگا تھا تاہم ان کا یہ مطالبہ رد کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔

ضلعی صدر مسلم لیگ ن اور مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی کے بیٹے قاسم فاروق نے استعفیٰ کی تصدیق کردی اور بتایا کہ ان کے والد میاں فاروق نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا  اور استعفے کی کاپی وزیر اعظم کو فیکس کردی ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی قیادت نے فیصل آباد ضلع کونسل کی نشست کیلئے میاں قاسم کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔