تلور کا شکار قطری شاہی خاندان کو نیا لائسنس جاری کرنے کا تنازع لا ہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

تلور کا شکار قطری شاہی خاندان کو نیا لائسنس جاری کرنے کا تنازع لا ہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

لاہور: قطر کے شاہی خاندان کے افراد کو تلور کے شکار کی اجازت کے لیے نیا لائسنس جاری کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی گئی ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تلور کا شکار عالمی معاہدوں کی نفی ہے ۔درخواست گزار سردار کلیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔لیکن اس کے باوجود وفاقی حکومت نے شکار کی اجازت کے لیے نئے پرمٹ اورلائسنس جاری کر دیئے ہیں ۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تلور سمیت دیگر ہجرت کرکے پاکستان آنے والے پرندوں کا شکار عالمی معاہدوں کی بھی نفی ہے۔ انہوں ے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت کی جانب سے نئے لائسنس جاری کرنے کاعمل روکا جائے۔

قطر کے شاہی خاندان کے افراد نے گزشتہ دنوں پنجاب کے ضلع بھکر کے علاقے میں تلور کا شکار کھیلاتھا جس پر مقامی کسانوں نے احتجاج کیا۔ کسانوں کا کہناہے کہ ان کا انحصار پورے سال میں صرف چنے کی فصل پر ہوتا ہے  جبکہ تلور کے شکار کے دوران شکاری ان کی کی فصل برباد کر دیتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں