پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر امجد فاروق کے گھر لاکھوں کی ڈکیتی ،

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر امجد فاروق کے گھر لاکھوں کی ڈکیتی ،

جلالپور بھٹیاں: پاکستان مسلم لیگ (ن)  حافظ آبا د کے ضلعی رہنما ڈاکٹر امجد فاروق کے گھر گزشتہ رات تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے ۔مسلح ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی ، تلائی زیورات، موبائل فونز، اور لیپ ٹاپ وغیرہ لوٹ لیے ۔
اسی موقع پر ڈاکٹر امجد فاروق کے بھائی ذکاء اللہ ذکی انچارج ایلیٹ فورس پنڈی بھٹیاں جو کہ گھر پر موجود تھے انتہائی بہادری اور جرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑلیا ، مگر پکڑے جانے والے ڈاکو کے دوسرے دونوں ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے ۔
ڈاکٹر امجد فاروق نے اعلی حکام سے ڈاکوؤں کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے ۔جلالپور بھٹیاں پولیس حکام کا کہناہے کہ پکڑے جانے والے ڈاکو سے تفتیش جاری ہے ، اور تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی جلد ہی دوسرے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔