”سایہءخدائے ذوالجلال“ کا پریمیئر، ستاروں کی بڑی تعداد میں شرکت

”سایہءخدائے ذوالجلال“ کا پریمیئر، ستاروں کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور :جذبہ حب الوطنی سے بھرپور لالی ووڈ انڈسٹری کی نئی پیشکش فلم سایہءخدائے ذوالجلال کا پریمئر شو پیش کیا گیا جس میں نہ صرف فلم کی کاسٹ بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ 

مقامی سینما گھر میں فلم سایہءخدائے ذوالجلال کا پریمیئر شو پیش کیا گیا۔ سایہءخدائے ذوالجلال کی کہانی ایسے عناصر کے گرد گھومتی ہے جو دولت کی چمک دمک میں ملک دشمن سرگرمیوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔فلم میں 1965ء کی جنگ کے یادگار واقعات اور وطن کی محبت سے سرشار پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
محفل میں فلم کی کاسٹ اور شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کر کے فلم کی سپورٹ میں اپنا کردار ادا کیا۔فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، فردوس جمال، معمر رانا، شفقت چیمہ، اسد ملک، نور، افضل خان اور نیئر اعجاز جیسے بڑے اور باصلاحیت فنکار شامل ہیں۔ایکشن ڈرامے پر مبنی یہ فلم دو ہزار سولہ کی آخری فلم ہو گی۔