ترکی میں دھماکہ، دہشت گردوں نے یونیورسٹی کے باہر فوجی بس کو نشانہ بنا دیا

ترکی میں دھماکہ، دہشت گردوں نے یونیورسٹی کے باہر فوجی بس کو نشانہ بنا دیا

انقرہ : ترکی میں ہونے بم دھماکے 13جا ںبحق اور 48 فوجی زخمی ہوگئے ترکی پر پھر دہشت گردوں نے وار کردیا۔ترک میڈیا کے مطابق فوجیوں کو لے جانے والی بس جیسے ہی قریب پہنچی بارودی مواد سے بھری کار دھماکے سے اڑا دی گئی۔
بس میں سویلین کپڑوں میں ملبوس فوجی سوار تھے جو چھٹی کے بعد گھروں کو جا رہے تھے۔کئی سویلین بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوئے ترکی کے نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دھماکا استنبول میں ہونے والے حملوں سے مماثلت رکھتا ہے۔