آزادی ملنے کے بعد قوم پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی،عمران خان

آزادی ملنے کے بعد قوم پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی،عمران خان

لاہورکپتان نے ایک بار پھر حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔ انکا کہنا تھاکہ سڑکیں اور پل بنانے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، سڑکوں پر سرمایہ کاری کرنے سے قومیں نہیں بنتیں۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاناما کیس سے فارغ ہونے کےبعد وہ نمل یونیورسٹی کی طرف بھر پور توجہ دیں گے ۔

عمران خان نے نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نمل یونیورسٹی ایک خواب کا نام ہے۔ افسوس ہے کہ آج بھی ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس سے فارغ ہو کر ساری توجہ تعلیم پر دیں گے ۔ پی ٹی آئی کپتان کاحکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادی ملنے کے بعد قوم پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی، سڑکوں پر سرمایہ کاری کرنے سے قوم ترقی نہیں کرتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اب بھی اورنج لائن جیسے منصوبے بن رہے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سنگاپوراور پاکستان 60کی دہائی میں ایک جیسے تھےتاہم آج سنگاپور بہت آگے نکل گیا ہے ۔ پاکستان کی برآمدات چھوٹے سے جزیرے سنگاپور سے کم ہیں ۔ تعلیم کے متعلق بات کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپین برُے وقت سے سیکھتاہے، کامیاب وہی ہوتا ہے جو ہارنے سے نہیں ڈرتا ۔

مصنف کے بارے میں