سرجری کے دوران خاتون کے پِتے سے سینکڑوں کنکر برآمد

سرجری کے دوران خاتون کے پِتے سے سینکڑوں کنکر برآمد

قاہرہ: مصر کی جنوبی گورنری قنا کے ایک ہسپتال میں داخل ایک خاتون کے پتے کی سرجری کی گئی تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ پتے میں 475 کنکریاں موجود ہیں۔

سرجری کی مدد سے خاتون کے پتے سے تمام کنکریاں نکال لی گئی ہیں اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔ خاتون کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر احمد ضبیع نے بتایا کہ مریضہ کے پتے کا الٹرا ساونڈ کرایا گیا تو پتا چلا کہ پتے میں بڑی مقدار میں کنکریاں موجود ہیں لیکن انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ کنکریاں اتنی زیادہ ہیں۔

خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ مکمل کرنے کےبعد اس کے پتے کی سرجری کی گئی، اب اس کی حالت کافی بہتر ہے۔

مصنف کے بارے میں