عمران خان کو صرف گھاس والی پچ پرکھیلا سکتے ہیں، مکی آرتھر

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمران خان(جونیئر) کے متعلق انوکھی منطق پیش کر دی۔فاسٹ بالر عمران خان صرف گھاس والی پچ کے بالر ہیں

عمران خان کو صرف گھاس والی پچ پرکھیلا سکتے ہیں، مکی آرتھر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمران خان(جونیئر) کے متعلق انوکھی منطق پیش کر دی۔فاسٹ بالر عمران خان صرف گھاس والی پچ کے بالر ہیں۔ سہیل خان کم بیک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ برسبین ٹیسٹ میں بائیں ہاتھ کے تین پیسر میدان میں اتارنے کا فیصلہ درست ہے۔


آسٹریلوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ برسبین ٹیسٹ میں بائیں ہاتھ کے تین پیسر میدان میں اتارنے کا فیصلہ درست ہے۔ عمران خان کو صرف گھاس والی پچ پر کھیلاسکتے ہیں۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ سہیل خان کم بیک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ فاسٹ بولر تیسرے سپیل کے بعد کارآمد نہیں رہتے۔انہوں نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کی بڑھتی عمر ان کے لئے باعث تشویش نہیں ہے۔ امید ہے دونوں آسٹریلیا کے دورے میں پرفارم کریں گے۔