ایرانی سپریم لیڈر نے برطانوی وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ایرانی سپریم لیڈر نے برطانوی وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے برطانیہ کی وزیراعظم ٹریزا مے کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مے نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران خطے کے لیے ایک خطرہ بنا ہوا ہے۔

ایرانی مذہبی رہنما کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہوں نے کہ کہ برطانیہ گزشتہ دو صدیوں سے علاقے کے لوگوں کے لیے برائی اور مصیبت کا ماخذ ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں ٹریزا مے نے خلیجی رہنماوں کی ایک سمٹ میں کہا تھا کہ علاقے کے ممالک کو ایران کے جارحانہ علاقائی اقدامات کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، بھلے وہ لبنان میں ہوں، عراق، یمن، شام یا خلیج میں ہی کیوں نہ ہوں۔

مصنف کے بارے میں