آپ کے چہرے کے مختلف حصوں پر دانے جسم کے مختلف اعضاءمیں خرابی کی نشاندہی کرتے ہیں

مارے چہرے پر دانے مختلف حصوں پر نکلتے رہتے ہیں اور چینی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ مختلف اعضاءمیں خرابی کا باعث ہوتے ہیں،آئیے آپ کو اس کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔

آپ کے چہرے کے مختلف حصوں پر دانے جسم کے مختلف اعضاءمیں خرابی کی نشاندہی کرتے ہیں

لندن:  ہمارے چہرے پر دانے مختلف حصوں پر نکلتے رہتے ہیں اور چینی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ مختلف اعضاءمیں خرابی کا باعث ہوتے ہیں،آئیے آپ کو اس کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔
ماتھے کے قریب:اگر یہ دانے ماتھے کے اوپر کی طرف نکل رہے ہیں تو یہ نظام انہضام میں خرابی کی نشانی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارے ماتھے کے اوپر کا حصہ نظام انہضام سے جڑا ہوتا ہے لہذا آپ کو چاہیے کہ ایسے کھانوں کا استعمال کریں جن میں انٹی آکسیڈینٹس کی مقدار زیادہ ہو،ایسے کھانوں میں لیموں، سبز چائے اور بیریز شامل ہیں۔
اگر یہ دانے ماتھے کے نچلے حصے پر نکلتے ہیں تو یہ ذہنی تناﺅ کا نتیجہ ہے۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ذہنی تناﺅ، ڈپریشن اور کشمکش کا شکار رہتے ہیں ان میں چہرے کے ان حصوں پر دانے نکلتے ہیں،ایسے افراد کو چاہیے کہ اپنے سونے کے اوقات بہتر کریںاور زیادہ سے زیادہ نیند لیں۔
آنکھوں کے قریب: اس جگہ پر دانے نکلنے کی وجہ جگر کی خرابی ہوسکتا ہے۔آپ کوچاہیے کہ ایسے کھانوں کا استعمال کریں جن میںچکنائی کم ہواور ایسے مشروبات سے اجتناب کریں جن کی وجہ سے جگر کو نقصان پہنچتا ہو۔آپ چاہیں تو ایسے ٹوٹکوں کا استعمال کریں جن سے جگر میں موجود زہریلے مادوں سے نکالا جاسکے۔
گالیں: پھیپھڑوں میں خرابی کی وجہ سے گالوں پر دانے نکلنے لگتے ہیں اور اگر آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو فوری طور پر اسے چھوڑ دیں۔ صبح کی سیر کریں تاکہ آپ کے پھیپھڑوں کو تازہ ہواملے اور ان کی کارکردگی بہتر ہو۔
ناک: اگر آپ کا بلڈ پریشر زیادہ یا کم رہتا ہے اور دل کے امراض کا شکار ہورہے ہیں تو ناک پر دانے نکل سکتے ہیں۔ فوری طور پر ایسے اقدامات کریں جن کی وجہ سے دل کو تقویت ملے اور وہ مضبوط ہو،اپنے کھانے پینے میں پرہیز کریں اور ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
ٹھوڑی اور منہ: منہ پرنکلنے والے دانوں کی وجہ چھوٹی آنت اور معدے میں خرابی کا پیش خیمہ ہے۔ آپ کو چاہیے کہ پراسیسڈ فوڈ کا استعمال کم کریں، بازاری مشروبات سے اجتناب کریں اور ساتھ ہی تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں۔
اسی طرح ٹھوڑی کے قریب بننے والے دانوں کی وجہ پیشاب کی نالی، گردے اور اس سے منسلک اعضاءمیں خرابی کا پیش خیمہ ہے۔ خواتین میں ایام کی خرابی کی وجہ سے بھی یہاں دانے نکل سکتے ہیں۔ایسے افراد کو چاہیے کہ پرسکون رہیں اور زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ جسم سے زہریلے مادے نکلنے کے ساتھ گردے صاف ہوسکیں۔
کان: یہاں پر بننے والے دانے بھی گردے میں خرابی کی اطلاع دیتے ہیں۔ اگر آپ کے گردے ایک مخصوص لیول تک کام نہ کررہے ہوں تو کان کے گرد دانے نمودار ہوں گے۔جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے گردوں میں خرابی واقع ہوتی ہے لہذا ایسی صورت میں پانی کا استعمال بڑھا دیں۔