حکومت ملک بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے: خرم دستگیر

حکومت ملک بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے: خرم دستگیر

گوجرانوالہ: وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے تاکہ عوام کامعیار زندگی بلند کیا جاسکے۔

گوجرانوالہ میں ایک ترقیاتی سکیم کے افتتاح کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پرعزیز کراس فلائی اوور کا بڑا منصوبہ جلد مکمل کرلیا جائے گا جس پرچھ ارب پچاس کروڑ روپے لاگت آئیگی۔

خرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم نوازشریف کیخلاف پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کو کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور عمران خان محض اقتدار حاصل کرنے کی غرض سے الزامات کی سیاست کررہے ہیں.

مصنف کے بارے میں