کوشش کے باوجود تھانہ کلچر میں تبدیلی نہ آسکی، آئی جی سندھ

کوشش کے باوجود تھانہ کلچر میں تبدیلی نہ آسکی، آئی جی سندھ

کراچی:  آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ انتھک محنت کے باوجود تھانہ کلچر میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں لاسکا ہوں۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے اعتراف کیا کہ میری تمام تر محنتوں کے باوجود تھانہ کلچر میں کوئی فرق نہیں آسکا ہے تھانے آج بھی وہی پرانے ڈگر پر کھڑے ہیں جہاں 8 ماہ قبل تھے۔انہوں نے کہا کہ بہ طور آئی جی سندھ گزشتہ 8 ماہ سے تھانہ کلچر تبدیل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں لیکن لگتا ہے اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو پائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانے میں آج بھی لوگوں سے نامناسب رویہ روا رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے کئی افراد اپنے ساتھ ہونے والی وارداتوں کی رپورٹ نہیں درج کراتے ہیں۔اے ڈی خواجہ نے کہا کہ مضافاتی علاقوں تک رسائی نہیں ہو پائی ہے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے مزید تھانوں کا قیام ضروری ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کسی بھی محکمہ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے ضروری ہوتا ہے کہ قابل اور ماہر ملازمین بھرتی کیئے جائیں جس کے لیئے رائٹ میں فار رائٹ جاب کا کلیہ بروئے کار لایا جانا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کمپیوٹرازیشن کا نظام شروع ہوچکا ہے، جون تک تمام تھانوں میں رپورٹنگ سینٹر بن جائیں گے جن سے امید ہے کہ عوام کا تھانوں پر اعتماد بڑھے گا۔

مصنف کے بارے میں