چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ کی تضحیک کی، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار ایک سینئر جج آف سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوگئے اور انہوں نے عدالت عظمی کی تضحیک کی ہے

چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ کی تضحیک کی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار ایک سینئر جج آف سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوگئے اور انہوں نے عدالت عظمی کی تضحیک کی ہے۔

وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے سپریم کورٹ کی تضحیک کی. ان کا بات کرتے ہوئے لہجہ بھی درست نہیں تھا، اگر ان کو اعتراض تھا تو وہ خط لکھ کر جج صاحب کو اپنا موقف پیش کرسکتے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرکے دو اداروں کے درمیان محاذ آرائی کی کیفیت پیدا کردی جس سے لگتا ہے ایک ایگزیکٹوجوڈیشری سے ٹکراو کے موڈ میں ہے، وہ ایک سینئر جج آف سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوگئے جو کہ ایک خطرناک بات ہے.