ایان علی کو ہمارے طرف سے بے شک پھانسی دے دو، سینیٹر سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت چاہے تو ماڈل گرل ایان علی کو پھانسی دے دے لیکن اسے پی پی کے گلے نہ ڈالا جائے

ایان علی کو ہمارے طرف سے بے شک پھانسی دے دو، سینیٹر سعید غنی

کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت چاہے تو ماڈل گرل ایان علی کو پھانسی دے دے لیکن اسے پی پی کے گلے نہ ڈالا جائے۔
چوہدری نثار کی جانب سے کی جانے والی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ماڈل ایان علی کو پھانسی دے دو ہمارے گلے کیوں ڈال رہے ہو۔ چوہدری نثار میں مستعفی ہونے کی اخلاقی جرات نہیں ہے ان کی انا ملک کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، وہ دہشتگردوں کے انجام پر آنسو بہاتے رہے آخر وزیر داخلہ نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب ہوتا کیوں نہیں دیکھنا چاہتے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کا سپریم کورٹ جانا حماقت ہوگی، انہوں نے وضاحت میں غلط بیانی کی ، جھوٹ پر جھوٹ بولنا ن لیگ کی شناخت بن چکی ۔ پیپلز پارٹی دور میں چوہدری نثار بہت شور مچاتے رہے لیکن اپنے رویے کے باعث کامیاب نہیں ہوسکے۔