پیغام لکھنے میں غلطی پر نہ گھبرائیں، واٹس ایپ نے حل ڈھونڈلیا

پیغام لکھنے میں غلطی پر نہ گھبرائیں، واٹس ایپ نے حل ڈھونڈلیا

کراچی : اگر آپ نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھنے میں غلطی کردی ہے تو کوئی بات نہیں، مستقبل میں آپ اپنے بھیجے گئے پیغام میں رد و بدل کرسکیں گے، واٹس ایپ جلد نیا فیچر متعارف کرارہا ہے۔ٹویٹر پر اپنے انفارمیشن اکاؤنٹ کے ذریعے واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ بی ٹا ورژن میں نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے بھیجے گئے غلط پیغام کو کالعدم اور تبدیل کرسکیں گے۔واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق آپ کے بھیجے گئے پیغام میں تبدیلی کو ممکن بنانے کیلئے نئے فیچر پر کام جاری ہے.

تاہم صارف صرف اپنے حالیہ پیغام کو ہی تبدیل کرنے کے قابل ہوگا، اس فیچر کا اطلاق پرانے پیغامات پر نہیں ہوگا۔سوشل میڈیا پیغام کے مطابق نیا فیچر تاحال صرف واٹس ایپ کے بی ٹا ورژن پر دستیاب ہے۔واضح رہے کہ واٹس ایپ نے گزشتہ اپنے صارفین کو ویڈیو کالنگ کی سہولت کا آغاز بھارت سے کیا تھا، جس کا دائرہ کار دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، ساتھ ہی 50 مختلف زبانوں میں واٹس ایپ سروس موجود ہے، اس کے ذریعے دنیا بھر میں روزانہ تقریباً 100 ملین کالز کی جاتی ہیں

مصنف کے بارے میں