مقبوضہ کشمیر: قافلے پر حملہ، 3بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پام پورہ میں بھارتی فوجی قافلے پرحملے میں تین فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے

مقبوضہ کشمیر: قافلے پر حملہ، 3بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پام پورہ میں بھارتی فوجی قافلے پرحملے میں تین فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ سرینگر جموں نیشنل ہائی وے پر کیا گیا، ایک موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ حملے کے  بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا.  پامپورہ میں ماہ اکتوبر میں بھی ایک پولیس مقابلہ ہوا تھا جو 60گھنٹے جاری رہا تھا۔