پاکستان میں انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے، نواز شریف

پاکستان میں انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے، نواز شریف

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے ملک میں انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے،اسطرح کا انصاف پاکستان میں نہیں چلے گا اسکے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے،کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کر دی، جو فیصلہ آیا وہ خود اپنے منہ سے بول رہاہے،28جولائی کے بعد ہماری کہی ایک ایک بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔
لندن میں ایئرپورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں میری خیالی تنخواہ کو انھوں نے اثاثہ مان لیا،مجھے کہاجارہاہے تنخواہ نہیں لی،لاکھوں پاونڈزکے کا روبارکویہ اثاثہ نہیں کہہ رہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیاتھا عمران ، جہانگیر ترین کے مقدموں میں مجھے ہی نااہل کیاجائیگا۔نو
از شریف کہتے ہیں کہ قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا میری جدوجہد پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمرانی کی ہے۔ نیازی سروسزکااعتراف عمران خان خود کرچکے ہیں،آپ ان کے ویڈیوز بیان دیکھ سکتے ہیں ،لیکن ان کی صفائی بینچ پیش کر رہا ہے،بینچ نے میرے خلاف عمران خان کا کیس لڑا۔