کوئٹہ چرچ پر خودکش بمباروں کا حملہ،8 افراد جاں بحق،45 زخمی

کوئٹہ چرچ پر خودکش بمباروں کا حملہ،8 افراد جاں بحق،45 زخمی

کوئٹہ: زرغون روڈ پرواقع چرچ پر4 خودکش بمباروں کے حملے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور45 زخمی ہو گئے
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ میں دعائیہ تقریبات جاری تھیں کہ دہشتگردوں نے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے سکیورٹی گارڈ کو مار دیا اور چرچ کے اندر داخل ہو گئے اور فائرنگ شروع کر دی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق چرچ پر 4 خودکش بمباروں نے حملہ کیا،ایک خودکش بمبار نے چرچ کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرے کو سکیورٹی فورسز نے گیٹ پر بھی موت کے گھاٹ اتار دیا.

دہشتگردوں کے حملوں کے بعد صوبائی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تمام عملے کی چھٹی منسوخ کر کے طلب کر لیا گیا۔