چیک ریپبلک سفارتخانہ اور این سی اے کے زیر اہتمام فن پاروں کی نمائش

چیک ریپبلک سفارتخانہ اور این سی اے کے زیر اہتمام فن پاروں کی نمائش

لاہور : چیک ریپبلک سفارتخانہ اور نیشنل کالج آف آرٹس کے زیر اہتمام چیک ریپبلک کے 12 معروف آرٹسٹوں کے شاندار فن پاروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ظہورالاخلاق گیلری میں منعقد کی گئی ، جس کے مہمان خصوصی پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری تھے۔
اس نمائش میں چیک ریپبلک کے 25فن پاروں پر مشتمل 12معروف آرٹسٹوں کا کام نمائش کیلئے پیش کیے گئے۔ چیک ریپبلک کے یہ معروف آرٹسٹ کنٹمپریری بکس السٹریشن کے حوالے سے اپنے ملک میں خاصے مقبول ہیں اور اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔چیک ریپبلک کے آرٹسٹوں کی نمائش کے حوالے سے پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا تھا کہ این سی اے آرٹ کی ترقی و فروغ کیلئے ملکی اور غیر ملکی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ ہمیشہ ہی بڑھ چڑھ کر کام کرتا رہا ہے۔

فن پاروں اور غیر ملکی فلموں کی نمائش کیلئے این سی اے کی گیلری اور آڈیٹوریم حاضر ہیں۔یہی وجہ ہے کہ نیشنل کالج آف آرٹس کو ملکی و غیر ملکی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج سمجھا جاتاہے۔یہ تاثر بالکل درست ہے اور ہم اس تاثر کو آرٹ کی خدمت کر کے برقرار رکھنا چاہتے۔