جلد مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولیں گے، ترک صدر

جلد مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولیں گے، ترک صدر

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردگان نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹس اینڈ ڈویپلمنٹ پارٹی کے جلسے سے خطاب میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی او آئی سی کے اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی روشنی میں جلد ہی مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولے گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے حکم سے جلد ہی مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولیں گے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی دباو¿ مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔جس کے خلاف ترکی نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارتخانہ منتقل کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی تھی اور او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا تھا۔