مری میں سیاح خاتون پر مقامی افراد کے تشدد کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

مری میں سیاح خاتون پر مقامی افراد کے تشدد کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی
کیپشن: سکرین گریب فیس بک ویڈیو

اسلام آباد: مری میں سیاحوں سے بدتمیزی، تشدد کے واقعات پھر سے ہونے لگے، اوباش نوجوانوں نےخاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق مری میں چند ماہ پہلے سیاحوں کی طرف سے  " بائیکاٹ مری مہم " کا آغاز ہوا جس کا پس منظر یہ تھاکہ مری کے رہائشیوں نے وہاں سیر کی غرض سے آنے والے سیاحوں اور ان کی فیمیلیز کو نہ صرف تنگ کرنا شروع کر دیا بلکہ اہل علاقہ کیساتھ مل کر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنانے سے گریز نہیں کرتے تھے ۔ 

ان واقعات کی ویڈٰیو منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں بائیکاٹ مری مہم نے زور پکڑا اور مری والوں کے ہوش ٹھکانے آگئے۔ تاہم اس مہم کے دم توڑتے ہی دوبارہ مری والوں کی طرف سے تشدد اور بدتمیزی کے ایک اور واقعہ کی ویڈٰو منظر عام پر آگئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مری کے اوباش نوجوانوں نےخاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنادیا۔اس واقعہ کے شواہد ہونے کے باوجود مری پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے حیلے بہانے کرنے لگی ۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد  وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کی رپورٹ آئی جی پنجاب سے طلب کرلی۔

ویڈیو دیکھیں :-