ہالینڈ کو شکست،بیلجیئم نے 14واں ہاکی ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی

ہالینڈ کو شکست،بیلجیئم نے 14واں ہاکی ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

بھوبنیشور : بیلجیئم نے 14واں ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، فاتح ٹیم نے ہالینڈ کو فیصلہ کن معرکے میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی سٹروکس پر 3-2 گولز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا.

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم پنالٹی اسٹروکس پر بیلجیئم نے ہالینڈ کو 3-2 گولز سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا، ابتدائی دو پنالٹی اسٹروکس ضائع کرنے کے باوجود بیلجیئم کی ٹیم نے میدان مار لیا، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8-1 گولز سے زیر کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

e8d983363dd50269e55effc12c60656f

بھارت میں کھیلے گئے چودہویں ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بیلجیئم اور ہالینڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا، سرتوڑ کوشش کرنے کے باوجود دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک گول کرنے میں ناکام رہیں اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا.

میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنالٹی اسٹروکس دیئے گئے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک مرتبہ پھر 2-2 گولز سے برابر ہو گیا لیکن چھٹے پنالٹی سٹروکس پر بیلجیئم نے گول کیا جبکہ ہالینڈ کی ٹیم گول نہ کر سکی.

اسطرح بیلجیئم نے ہالینڈ کو 3-2 گولز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ دریں اثناءتیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-1 گولز سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا، کریگ نے شاندار ہیٹرک کی، ہاورڈ نے 2 جبکہ گوورز، مٹن اور برانڈ نے ایک، ایک گول کیا، انگلینڈ کی جانب سے واحد گول مڈلٹن نے کیا۔