ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو جنوبی افریقہ میں پہلی سیریز جیتنے کی امید

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو جنوبی افریقہ میں پہلی سیریز جیتنے کی امید

لاہور: دورہ جنوبی افریقہ کا سخت ترین چیلنج  ہے تاہم  پاکستانی ٹیم نے پروٹیز کے دیس میں کمر کس لی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے  ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جنوبی افریقہ میں پہلی سیریز جیتنے کی امیدہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد جنوبی افریقہ سے پنجہ آزمائی کرنے کے لیے ساؤتھ افریقہ پہنچ چکی ہے، اور  مشن جنوبی افریقا کے لیےقومی ٹیم نے کمر کس لی ہے ۔

گرین شرٹس نے جنوبی افریقا میں گزشتہ روز  ڈیرے ڈال لئے تھے ۔جیت کا جذبہ لے کر مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگی اورکیلئے پلیئرز کی پھرپور ٹریننگ بھی کی, کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ تینوں فارمیٹ میں خوب پریکٹس کی ہے ۔

پاکستانی ٹیم  کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں ٹیم کو بیٹنگ میں محنت کرنا ہو گی پروٹیز کے دیس میں ٹیم کیلئے اصل چیلنج 350 یا 400 رنز بنانا ہو گا ۔ان کا کہناتھا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کے امکانات کافی روشن ہے اور کھلاڑی اس کے لیے محنت بھی کر رہے ہیں. 

نیوزی لینڈ کے خلاف کی گئی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے اور بیٹنگ ، باؤلنگ سمیت فیلڈنگ پرخاص توجہ دی جارہی ہے ۔