بھارت میں 15کمسن بچیوں کے قتل کا ملزم سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار

بھارت میں 15کمسن بچیوں کے قتل کا ملزم سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

نئی دہلی:بھارتی پولیس نے متعددکمسن بچیوں کے قاتل کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

سنیل کمار نامی شخص نے7 سال کے دوران 15بچیوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے جن کی عمریں 2 سال سے 6 سال کے درمیان تھیں۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سنیل کمار نے ان جرائم کا ارتکاب نئی دہلی، ہریانہ، اترپردیشن اور مدھیہ پردیش میں کیا۔

ملزم نے بتایا کہ وہ عموماً مندروں اور مزاروں کے لنگروں سے مفت کھانا لینے آئے غریب بچیوں کو پیسوں، ٹافیوں اور چاکلیٹس کا لالچ دے کر اغوا کرتا تھا اور کسی ویران مقام پر لے جا کر زیادتی کے بعد قتل کر دیتا تھا۔

ملزم نے مزید بتایا کہ اس نے تمام وارداتوں کی اچھی طرح منصوبہ بندی کی تھی اور سوچ سمجھ کر غریب گھرانوں کی بچیوں کو نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ملزم کو گروگرام کے علاقے میں ایک مندر کے قریب سی سی ٹی کیمرے نصب کرکے ان کی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا۔