حکومت کا موبائل فون پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا موبائل فون پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک ۔۔۔۔ موبائل فونز کو پندرہ دن کے اندر رجسٹرڈ کروایا جا سکے گا۔

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بیرون ملک سے ایک موبائل فون لانے پر  پالیسی بنائی تھی مگر اب ا س میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نئی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے جس کے مطابق اب ہر پاکستانی ایک سال میں پانچ موبائل فونز تک لاسکتاہے اور انہیں پی ٹی اے سے رجسٹرڈ بھی کروا سکتاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نظر ثانی پالیسی کا خاطرخواہ فائدہ پہنچ سکتاہے۔کسٹمز ذرائع اور ائیرپورٹس کو پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔بیرون ملک سےلائے گئے موبائل فونز کو پندرہ دن کے اندر رجسٹرڈ کروایا جا سکے گا۔

بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فونز کے اندراج کے لیے کسٹمز ائیر پورٹ سمیت ملک بھر میں سنٹرز قائم کر دیےگئے ہیں، مسافر ایک موبائل فون ڈیوٹی اور ٹیکس کے بغیر رجسٹرڈ کروا سکے گا۔ 

ملک  بھر کی تاجر برادری کو بھی فوری طور پر کہا گیا ہے کہ وہ نئی پالیسی کے تحت اپنے موبائل فونز رجسٹرڈ کروالیں کیونکہ وہ اب رجسٹرڈ کیئے گئے موبائل ہی سیل آؤٹ کر سکتے ہیں ۔

تاجر برادری کے خلاف  31جنوری کے بعد غیر رجسٹرڈ شدہ موبائل فونز سیل آؤٹ کرنے پر قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔