بھارت میں سینئر اینکر کو ساتھی خاتون اینکر کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

بھارت میں سینئر اینکر کو ساتھی خاتون اینکر کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ہندوستان ٹائمز ٹوئٹر اکائونٹ

نئی دہلی :بھارتی شہر نوئیڈا کی پولیس نے ساتھی خاتون ٹی وی اینکر کے قتل کے الزام میں سینئر اینکر کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نوائیڈا کی سیکٹر 49 پولیس نے ایک ہی نیوز چینل میں کام کرنے والے سینئر اینکر کو اپنی ساتھی خاتون اینکر وک سیکٹر 77 میں موجود اسی کی رہائش گاہ کی چوتھی منزل کی بالکونی سے گرا کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔


پولیس حکام کے مطابق قتل ہونے والی اینکر رادھیکا کوشک کو جب قتل کیا گیا تو وہ اپنی رہائش گاہ میں موجود تھی جبکہ سینئر اینکر بھی اس وقت وہاں پر موجود تھا۔
قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے سینئر اینکر آوستھی نے پولیس کوبتایا کہ جب رادھیکا بالکونی سے نیچے گری تو وہ اس وقت واش روم میں تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ’گرفتار ہونے والے شخص کے بیان میں ہمیں کچھ خامیاں نظر آئیں جبکہ بلڈنگ کے سکیورٹی گارڈ نے اس وقت دو افراد کو بالکونی میں کھڑے دیکھا جبکہ کچھ دیر بعد ہی رادھیکا زمین پر گر گئی۔


پولیس حکام نے مزید بتایا کہ آوستھی کو مزید سوالات کئے جارہے ہیں جبکہ اس واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کو دوبارہ سے وزٹ کیا اور شواہد اکھٹے کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ ہماری ابتدائی تحقیقات میں یہ قتل کا کیس نہیں لگ رہا۔تاہم سینئر اینکر آوستھی کا یقینا اس واقعے میں کوئی نہ کوئی کردار ضرور ہے۔