وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: ملاقات میں پاک ترک تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔۔۔۔۔فوٹو/ عمران خان آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے ملاقات کی۔ ترک وزیر داخلہ نے اپنی قیادت کی طرف سے عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سلیمان سوئلو نے ترک صدرکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام تہنیتی پیغام بھی پہنچایا اور ملاقات میں پاک ترک تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترک وزیر داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر و دیگر قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور وزیراعظم نے پاک ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔