"آئیڈیا کروڑوں کا" نوجوانوں نے بھاری انویسٹمنٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی

کیپشن: فوٹو یو ٹیوب چینل نیو ٹی وی نیٹورک

لاہور: کچھ عرصہ قبل سپریئر گروپ اور نیو ٹی وی نےپاکستانیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینے کے لیے اچھوتے انداز کا پروگرام " آئیڈیا کروڑوں کا " شروع کیاتھا ۔گزشتہ دو سیزنز   کی طرح رواں سال  تیسرے سیزن میں بھی اینٹرپرنیورز  کو   انویسٹمنٹ حاصل کر نے کے مواقع مل رہے ہیں۔

"آئیڈیا کروڑوں کا "کو   اس سیزن کے شروع میں ہی بڑی انویسٹمنٹ حاصل کرنے والے سٹارٹ اپ مل گئے ہیں۔  16دسمبر کو پیش کیے گئے پروگرام "آئیڈیا کروڑوں کا " میں پاکستانی شہریوں محمد وقاص یوسفی  اور عمیر یوسفی نے "آئیڈیا کروڑوں کا "کے انویسٹر ز اور پینل کے ممبران کو اپنے کام سے متاثر کیا۔ 

انڈسٹریل آٹومیشن پر کام کرنے والے سٹارٹ اپس نے پینل ممبران کو حیران کردیا ، محمدوقاص یوسفی' آئیڈیا کروڑوں کا' کے پلیٹ فارم پینل ممبر سے پانچ کروڑ  کی انویسٹمنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

محمد وقاص یوسفی  اور عمیر یوسفی آئیڈیا کروڑوں کا " کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ حاصل کرنے والے پہلے اینٹرپرینیور بن گئے ہیں، اس سے پہلے اسی پروگرام کےتحت ایک اینٹرپرینیور  4 کروڑ کی انویسٹمنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے تھے۔ جبکہ دوسرے اینٹر پرینیور " درویش"  فوڈ کے فرید ظہیر نے تقریباََ  دو کروڑ کی انویسٹمنٹ حاصل کی۔

" آیئڈیا کروڑوں کا " پروگرام میں ایک ہی دن میں سات کروڑ کی انویسٹمنٹ حاصل کرنے والے تینوں نوجوانوں نے سب کو حیران کر دیا ہے ۔

محمد وقاص نے کس طرح  پینل ممبران کو مطمئن کیا ۔۔ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں