بھارتی قابض افواج کی معصوم کشمیریوں کیخلاف ریاستی دہشتگردی قابل مذمت ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی قابض افواج کی معصوم کشمیریوں کیخلاف ریاستی دہشتگردی قابل مذمت ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کامکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب کرتے ہوئے کہ ہے کہ بھارتی قابض افواج کی معصوم کشمیریوں کیخلاف ریاستی دہشتگردی قابل مذمت ہے،بندوق کی گولیاں غیر مسلح مجاہدین آزادی کوکبھی کچل نہیں سکتیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کاکنٹرول لائن کے پارشہری آبادی کونشانہ بناناغیراخلاقی اورقابل مذمت ہے،بھارتی فوج کو پیشہ ورانہ اخلاقیات کا احترام کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ دنوں 11 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف حریت قیادت نے مقبوضہ وادی میں تین روز ہڑتا ل کا بھی اعلان کیا گیا۔

یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے زہر افشانی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ کشمیریوں کو پتھر کا جواب گولی سے دیا جائے گا اور اگر بھارتی فوج پر پتھر برسائے گئے تو کشمیریوں کو پیلٹ گن سے جواب دیا جائے گا۔