پاکستان نے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کردیا

پاکستان نے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بھارتی جاسوس کی رہائی کی خبر دی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی جاسوس حامدنہال انصاری کوواپس بھجوایا جارہا ہے،حامد نہال انصاری غیرقانونی طورپرپاکستان داخل ہوا ،بھارتی جاسوس کوریاستی مخالف سرگرمیاں اور جعلسازی پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ حامد نہال انصاری کوسزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا ۔

fdcd78e44ee5c3aed3e0e8de28f58b78

خیال رہے کہ حامد نہال انصاری کو 6 سال بعد رہا کیا گیا ہے جس کو 2012 ءمیں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہنے والے اور اپنے جرائم کا اقرار کرنے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ اس کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں جانے کے بعد سزا پر عملدرآمد فی الحال روکا گیا ہے۔