2019 میں سمارٹ فونز کے پانچ بہترین فیچرز

2019 میں سمارٹ فونز کے پانچ بہترین فیچرز
کیپشن: فوٹو بشکریہ: انسٹاگرام ایلفا ٹیک اکائونت

2018 ختم ہونے کو ہے، اس سال میں ٹیکنالوجی کی دنیا نے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں، سمارٹ فونز  میں کچھ نئے فیچرز متعارف کروائے گئےجن میں  واٹر ڈراپ،  نوچ، فنگر پرنٹ سینسرز، چار کیمرے، مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا استعمال قابل ذکر ہیں۔  مگر 2019 میں آپ اس سے بھی دلچسپ فیچرز  والے سمارٹ فونز  دیکھیں گے۔

2019 کے آغاز میں ہی موبائل فون کمپنیاں نئے سمارٹ فونز کے ساتھ نئے فیچرز متعارف کروانے کو بے تاب ہیں، یہاں ہم آنے والی کچھ نئی ایجادات کی بات کریں گے۔

فولڈ ایبل فون :

سام سنگ فولڈ ایبل سمارٹ فون کا تجربہ کر چکی ہے جس کا نام گلیکسی ایف رکھا گیا ہے، یہ 2019 میں کسی بھی تاریخ کو مارکیٹ میں آ سکتا ہے، ہواوے نے بھی ایک ایسا ہی سمارٹ فون بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کا نام اینٹل رکھا  گیا ہے، فولڈ ایبل فونز دراصل ایسے فونز ہوتے ہیں جن کی سکرین کو موڑا جا سکتا ہو، اور سکرین کے موڑنے سے وہ ٹیبلیٹ بھی بن سکتا ہو۔

5 جی فونز :

4 جی ایل ٹی ای کے بعد 2019 میں 5 جی سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں آمد متوقع ہے، اس میں انٹرنیٹ کی سپیڈ بہت زیادہ ہو گی جس سے صارف بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔ 5 جی ٹیکنالوجی کا پروجیکٹ ابھی تک ابتدائی مراحل میں ہے تاہم اس ٹیکنالوجی کیساتھ  سمارٹ فونز  2019 میں کسی بھی وقت مارکیٹ میں آ جائیں گے۔ ون پلس، سام سنگ اور ہواوے ایسے سمارٹ فونز مارکیٹ میں متعارف کروائیں گے۔ 

نوچ ڈیزائن:

نوچ ڈیزائن جو حال ہی میں آئی فون نے اپنایا تھا، اس کو دوسری سمارٹ فونز کمپنیاں بھی اپنا رہی ہیں۔ ایسے فونز میں کونے سے کونے تک اسکرین ڈسپلے کو بڑھانا مقصد ہے، اس ضمن میں ہوم بٹن یا فنگر پرنٹ سینسر  کو بھی فرنٹ سے بیک سائیڈ پر لایا جا رہا ہےلیکن سامنے کی سائیڈ پر سیلفی کیمرہ تاحال موجود ہے۔

ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر:

ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر اس سال کئی ایک سمارٹ فونز کپمنیا ں متعارف کروا چکی ہیں، کچھ بڑی سمارٹ فونز کمپنیاں جس میں سام سنگ بھی شامل ہے ابھی تک اس ٹرینڈمیں شامل نہیں ہیں، لیکن امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو بڑے برانڈ بھی ویلکم کر رہے ہیں اور 2019 میں اس ٹیکنالوجی پر مشتمل سمارٹ فونز متعارف کروائے جائیں گے۔

کیمرہ لینزز کوالٹی:

سمارٹ فونز میں کیمروں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، ایک سے دو ، دو سے تین اور تین سے چار  کیمرے آ چکے ہیں۔بہت سے سمارٹ فونز میں ایک سے زیادہ فرنٹ اور بیک کیمرے لگا کر ڈی ایس ایل آر   کے مقابلے  کی تصویر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اگلے سال ایل جی پےٹینٹ سمارٹ فون میں 16 کیمرے بتائے جا رہے ہیں۔

2018 نے سمارٹ فونز صارفین کو ناقابل یقین فیچرز سے روشناس کروایا ہے، اور 2019 میں مزید ایسے فیچرز کی توقع کی جارہی ہے، سمارٹ فون کمپنیوں کا سفر جدید سے جدید تر ٹیکنالوجی کی طرف تیزی سے جاری ہے۔