ملائیشیا نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر معروف امریکی بینک گولڈ مین ساشے کو جرمانہ کر دیا

ملائیشیا نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر معروف امریکی بینک گولڈ مین ساشے کو جرمانہ کر دیا
کیپشن: image by facebook

کوالالمپور:ملائیشیا نے منی لانڈرنگ اور رشوت کے الزامات پر معروف امریکی بینک گولڈ مین ساشے ور سابق دو بینکرز کیخلاف جرمانوں اور سزائوں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم جاری ہے جس کے دوران معروف امریکی بینک گولڈمین ساشے رشوت ستانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں قصور وار ثاتب ہوا ہے ۔

اس سے قبل امریکی بینک کی جانب سے مسلسل الزامات سے انکار کیا جاتا رہا ہے لیکن حالیہ تحقیق کے دوران بینک کو کرپشن الزامات میں قصوروار قراردیا گیا ہے۔ معروف امریکی بینک نے 2,7 بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی ہے ۔

امریکی بینک کے ساتھ دو سابق بینکرز کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے ، معروف امریکی بینک کے ترجمان نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں ، ہمارے بینک پر اس سے قبل بھی الزامات لگتے رہے ہیں لیکن کچھ ثابت نہیں ہو سکا ، اب بھی انہیں الزامات کو ہمارے اوپر ڈالا جا رہا ہے ۔