تجارتی خسار ے کو پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں: وزیر اعظم

تجارتی خسار ے کو پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں: وزیر اعظم
کیپشن: Source : Facebook Page

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آ باد میں خطاب کر تے ہوئے کہا ملک کی ترقی صرف اس وقت ہو سکتی ہے جب معیشت میں استحکام پیدا ہو، ملک کے تجارتی خسارے  کو پورا کرنے کیلئے  دن رات محنت کر رہے ہیں ۔

عمران خان نے اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی برآمد ات 24ارب ڈالر ز کے قریب ہیں جب کہ ملائیشیا کی برآمدات 200ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے تجارتی خسارہ بہت بڑھ چکا جس کو کم کرنے کیلئے ہماری حکومت دن رات محنت کر رہی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا ملک میں خوشحالی لانے کیلئے ضروری ہے کہ سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے راہ ہموار کی جائے ،کاروباری طبقے اور برآمد کنند گا ن کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے کوشش کرینگے ،انہوں نے کہا کہ ماضی میں برآمدات اور تجارت کیلئے سوچا ہی نہیں گیا ،اس خسارے کو پورا کرنے کیلئے ہم چھوٹے صنعتکاروں کو بہتر سہولیات میسر کرینگے .

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک جو غلطیاں ہوئیں اسے ٹھیک کرنا چاہتے ہیں کیونکہ کامیابی کاراز ہی غلطیوں سے سیکھنا ہے،چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو بہتر بنانا ہو گا ،سوچ میں تبدیلی مستقبل کیلئے ضروری ہے ۔