فیس بک میسنجر میں تہلکہ خیز آپشنز متعارف ، سیلفی بھی لی جا سکے گی

فیس بک میسنجر میں تہلکہ خیز آپشنز متعارف ، سیلفی بھی لی جا سکے گی
کیپشن: image by facebook

نیویارک:فیس بک نے میسنجر میں تہلکہ خیز آپشن متعراف کرا دیا ، اب گفتگو کرنے والے چیٹ میسنجر کے ذریعے سیلفی بھی لے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے میسنجر میں تہلکہ خیز آپشن متعارف کرا دیا ہے ، اب ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے گفتگو کرنے والے اپنی سیلفی بھی لے سکیں گے ۔

اب میسنجر صارفین نہ صرف اپنی سیلفی لے سکیں گے بلکہ ان کے لیے  سٹیکرز ، تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔میسنجر کے وہ صارفین جن کے پاس آئی فون کا پرانا ماڈل ہے اس آپشن سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں گے ، اس میں پورٹریٹ آپشن موجود نہیں ہوتا ہے۔

فیس بک کے مطابق تمام نئے فیچرز کو دنیا بھر میں انڈرائیڈ اور آئی او ایس کی ڈیوائسز پر جاری کر دیا جائے گا اور آج سے ہی صارفین نئے فیچرز کو استعمال کر سکیں گے ۔