مودی ہماری کمزوری کی وجہ سے سب کچھ کررہا ہے ،اعجاز الحق نے واضح کردیا

مودی ہماری کمزوری کی وجہ سے سب کچھ کررہا ہے ،اعجاز الحق نے واضح کردیا

مسلم لیگ ض کے سربراہ اعجاز الحق نے کہاہے کہ ہندوﺅں نے ہمیشہ پاکستان بننے کی مخالفت کی ، ہماراالمیہ یہ ہے کہ جو کچھ دہشت گردی مودی کررہاہے ، سب ہماری کمزوری کی وجہ سے ہورہاہے ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز الحق نے کہا کہ ہندوﺅں نے ہمیشہ پاکستان بننے کی مخالفت کی ، ہماراالمیہ یہ ہے کہ جو کچھ دہشت گردی مودی کررہاہے ، سب ہماری کمزوری کی وجہ سے ہورہاہے ۔ اگر پاکستان کمزور نہ ہوتا اوراپنے حق پر ڈٹ کر کھڑا ہوتاتو بھارت کو یہ جرات نہ ہوتی ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں بہت اچھی تقریر کی تھی جس پر میں نے ان کو دونوں ہاتھوں سے سلیوٹ کیا تھالیکن اس کے بعد سب نے دیکھا ہے کہ ٹرکوں کے ٹرک بھر بھر کرسامان کے ہندوستان جارہے ہیں۔

اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا ہے کہ ہمارے وزیر خارجہ اوروزیراعظم نے کشمیر کے لئے کتنے بیرون ممالک کے دورے کئے ہیں ؟اگریہ ساری چیزیں اس طرح ہی چلنی ہیں تو پھر ظاہر ہے کہ خدشات تو پیدا ہونگے  ، اب کتنے جمعے ہوگئے ہیں کہ احتجاج ختم کردیا گیا ہے ،اب توکبھی یہ بھی نہیں ہوا کہ جمعہ کی نماز کے بعد کشمیریوں کیلئے دعابھی کرلیں ۔یہ آج سے نہیں ہوا جب سے ہندوستان نے ہماراپانی بند کیا تھااورکشمیرمیں زیادتیاں شروع کی تھیں تویہ ہماری خاموشی تھی کہ ہندوستان نے جس سے فائد ہ اٹھایا ۔