جی ایچ کیو میں خصوصی کانفرنس، عسکری قیادت سے موجودہ صورتحال پر مشاورت

جی ایچ کیو میں خصوصی کانفرنس، عسکری قیادت سے موجودہ صورتحال پر مشاورت
کیپشن: Image Source:File Photo

راولپنڈی: جی ایچ کیو میں خصوصی کانفرنس طلب کرلی گئی ہے جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر مشاورت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق،  جی ایچ کیو میں خصوصی کانفرنس طلب ،جس میں سنیئر فوجی قیادت کی موجودہ ملکی صورتحال پر مشاورت جاری ہے جب کہ کانفرنس میں اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔


چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی جس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خيال کیا گیا، اس کے علاوہ کانفرنس میں خطے کی سلامتی، مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے اگلے روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں کور کمانڈر کانفرنس میں ہونے والی بات چیت، ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دینا تھی تاہم پریس کانفرنس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔