اثاثہ جات کیس میں گرفتار ، سید خورشید شاہ ضمانت پر رہا

اثاثہ جات کیس میں گرفتار ، سید خورشید شاہ ضمانت پر رہا
کیپشن: Image Source: File Photo

سکھر:  احتساب عدالت نے  سید خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، عدالت کی جانب سےپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو 50 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو رواں سال ستمبر میں کرپشن کے الزامات میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ خورشید شاہ پر آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزامات ہیں۔

انھیں گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا، جہاں سے انھیں بعد ازاں سکھر لے جایا گیا۔ خورشید شاہ ن لیگ کے دور حکومت میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہے جبکہ اس سے قبل وہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔