پرویز مشر ف کے فیصلے سے متعلق پاک فوج کا ردعمل سامنے آگیا

پرویز مشر ف کے فیصلے سے متعلق پاک فوج کا ردعمل سامنے آگیا
کیپشن: Image Source: File Photo

راولپنڈی : سابق سپہ سالار پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے پر پاک فوج کا ردعمل بھی سامنے آگیا ،ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتاہے ،پرویز مشرف ملک کے صدر ،آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہ چکے ہیں ، انہوں نے چالیس سال ملک کی خدمت کی ہے ،پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہو سکتے ۔

a869bc2e6192a640d2a1e7cd4c980e86

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کی طرف سے مشرف کو سزائے موت دئیے جانے کے بعد پاک فوج نے اپنے ردعمل میںکہا کہ عدالت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے ،کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ فوج توقع کرتی ہے کہ مشرف کو آئین کے تحت انصاف دیا جائے گا ۔