نیو نیوز کے رپورٹر کو قتل کی دھمکیاں دینے والے '' ارطغرل'' کے میزبان نے معافی مانگ لی

Ertugrul host apologizes for threatening to kill New News reporter
کیپشن:   فائل فوٹو

لاہور: ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کی میزبانی کرنے والے کاشف ضمیر نے نیو نیوز کے رپورٹر سے معافی مانگ لی ہے۔ ملزم نے حماد اسلم کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔

تفصیل کے مطابق نیو نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر حماد اسلم کو قتل کی دھمکی دینے والا پولیس کی گرفت میں بھیگی بلی بن گیا۔ ملزم کاشف ضمیر نے نیو نیوز کے خبر نشر کرنے پر اینکر پرسن حماد اسلم پر لگائے گئے سنگین الزامات کی تردید کردی۔ میرے منہ سے جو الفاظ نکلے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ملزم کاشف ضمیر نے نیو نیوز کے خبر نشر کرنے پر اینکر پرسن حماد اسلم پر لگائے گئے سنگین الزامات کی تردید کردی ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے۔ نیو نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر حماد اسلم پر الزمات غلط فہمی میں عائد کیے گیے، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

میرے منہ سے جو الفاظ نکلے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ میری وجہ سے نیو نیوز اور حماد اسلم کی دل آذاری ہوئی۔ میرے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں تھے، مجھ سے مس انڈرسٹینڈنگ ہوئی۔