وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ

Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi leaves for UAE
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اہم دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اہم شخصیات سے ملاقات ہوگی۔ اماراتی قیادت کیساتھ ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ، باہمی تجارت کا دائرہ کار وسیع بنانے، پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت اہم ایشوز پر بات چیت کی جائے گی۔

اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں سے بھی ملاقات کرینگے اور ان کے مسائل سنیں گے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے وزٹ ویزا بند کر دیا گیا ہے۔ جن ملکوں کو ویزا کی بندش کا سامنا ہے، ان میں پاکستان سمیت دیگر 12 ملک بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ یو اے ای میں اس مسئلے کو بھی اجاگر کیا جائے گا اور اماراتی قیادت سے ملاقات کے بعد اس میں اچھی پیشرفت آنے کا امکان ہے۔