محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 

محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 

لاہور : قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے ٹیم منجیمنٹ سے تنگ آکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق محمد عامر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  اسے قومی ٹیم کی  مینجمنٹ کی جانب سے مسلسل تنگ کیا جارہاتھا ، انہیں ٹارچر کیا جارہاتھا ۔

 ان کے بارے میں مشہور کردیا گیا  تھا ، کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہی نہیں چاہتے ہیں جس کے بعد انہیں سائیڈ لائن کردیا گیا ۔ اور ہر بات پر ان پر طنز کیا جاتاتھا ، وہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مزید نہیں کھیل سکتے ہیں ، ان کا مزید کہناتھاکہ کہ دو دن  میں قوم کو مزید تفصیلا ت سے آگاہ کروں گا.

یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں محمد عامر کا کہناتھاکہ پی ایس ایل سے پہلے مجھے ذاتی طور پر دھچکا لگا کہ فائنل سے ایک دو دن پہلے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق صاحب ہی بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے ٹیم کا اعلان پی ایس ایل مکمل ہونے سے پہلے کیوں کیا ۔ 

میں نے ٹویٹر پر مصباح صاحب اس لیے لکھا کہ وہ بڑے لوگ ہیں جن کے پاس طاقت ہوتی ہے وہ صاحب ہی ہوتے ہیں ۔ وقاریونس کا رویہ بہت برداشت کیا ، اب بات برداشت سے باہر ہوچکی ہے ۔

برداشت کرنے کی حد ہوتی ہے ، وقار یونس جب سسٹم میں نہیں تھے  تب کی ریٹائرمنٹ دی تھی ، محمد عامر کا کہناتھاکہ ورلڈکپ سے پہلے مینجمنٹ کو بتایا تھا کہ ورک لوڈ برداشت نہیں کرسکتا ۔