سعودی عرب میں بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل شروع

سعودی عرب میں بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل شروع

جدہ : برطانیہ کے بعد سعودی عرب میں بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  سعودی  وزارت صحت نے بتایا کہ ویکسین  لگانے کا آغاز ایک سعودی خاتون  اور مرد سے کیا گیا ، حکام کا کہناہےکہ غیر ملکی اور سعودی شہری رجسٹریشن  کے بعد ویکسین  لگوا سکیں گے ۔ 

سعودی عرب میں اس وقت تین لاکھ  ساٹھ ہزار تین سو پینتیس  افراد متاثر  چھ ہزار اسی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ 

فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین  کی پہلی کھیپ  گزشتہ روز سعودی عرب پہنچی تھی ، سعودی وزیر صحت نے ملک میں مقیم  تمام مقامی و غیر ملکی افراد  کو ہدایات کی ہے کہ وہ ویکسین  کے لیے صحتی ایپ پر اپنی رجسٹریشن کرالیں ، 

صحتی ایپ  پر ویکسین  کے لیے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد پہلے ہی اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں ۔ 

رجسٹریشن کرانے والے افراد کو پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین کے لیے بلایا  جائے گا۔ 

تمام ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو کورونا ویکسین  مفت فراہم کی جائیگی ، ویکسین  لگانے کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائیگا۔ 

سعودی وزارت صحت کے مطابق چند شرائط کی تکمیل  کے بعد کورونا ویکسین  مفت فراہم کی جائیگی ، عوام کو وہ ویکسین  مفت فراہم کی جائیگی ۔ جو تجرباتی مراحل سے گزرچکی ہے ۔ مجاز اداروں کی جانب سے جس کے استعمال کی منظوری مل چکی ہو ، 

ویکسین  کا سائیڈ افیکٹ نہ ہو اور وہ کورونا وائرس خٹم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔