ٹک ٹاک کے شوق نے ایک اور جان لے لی

ٹک ٹاک کے شوق نے ایک اور جان لے لی
سورس: سکرین شارٹ

قمبر ،ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے جان لے لی ۔ شہداد کوٹ میں نوجوان اپنے گھر میں ہاتھ میں پستول لے کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک پستول سے فائر ہوا اور نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس نے خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق شہداد کوٹ میں صدام حسین کو ٹک ٹاک بنانے کا بہت شوق تھا اور وہ اکثر کچھ منفرد انداز میں کرنے کی  سوچ رکھتا تھا ۔ صدام کے دوست کا کہنا ہے کہ وہ چند روز قبل ہی پستول کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے کا پلان شیئر کررہا تھا ۔