کراچی میں مدارس میں تعلیمی سلسلہ روک دیا گیا

کراچی میں مدارس میں تعلیمی سلسلہ روک دیا گیا
سورس: سکرین شارٹ

 کراچی ،سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مدارس میں تعلیمی سلسلہ بند کردیا ۔ حکومت سندھ نے صوبے میں تمام مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ 

سیکرٹری محکمہ اوقاف ،تمام کمشنر ،اور ڈپٹی کمشنر کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مدارس سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت کیا گیا ہے اس سے قبل سکولوں کو بھی بند کیا جاچکا ہے ۔ 

واضع رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کو پہلے سے زیادہ خطرناک قرار دیا جارہا ہے اور ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی تعدا د میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے ۔