وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات، سینیٹ انتخابات میں تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات، سینیٹ انتخابات میں تعاون کی یقین دہانی
کیپشن: وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات، سینیٹ انتخابات میں تعاون کی یقین دہانی
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

اسلام آباد وزیر اعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے ملنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں امین الحق، خالد مقبول صدیق اورحیدرعباس رضوی شامل ہیں ۔

ملاقات میں گورنر سندھ ، اسدعمراور علی حیدرزیدی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں کراچی کے مسائل اورترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وفاقی ترقیاتی منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ وفد نے لاپتہ سیاسی کارکنوں اورمقدمات کا معاملہ اٹھایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو معاملے دیکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہماری اہم اتحادی ہے۔ ایم کیوا یم کو کسی بھی موقع پر نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

دریں اثنا گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ میں وبا کی صورتحال اور گرین لائن ریڈ لائن منصوبوں پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔