اسلام آباد ،حکومت نے ہفتے میں ایک روز بچوں کو سکول بلانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد ،حکومت نے ہفتے میں ایک روز بچوں کو سکول بلانے کی اجازت دے دی
سورس: File photo

اسلام آباد، وفاق کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف ۔ 

حکومت نے آن لائن ایجوکیشن اختیار نہ کرنے والے اداروں کو ہفتے میں ایک روز بچوں کو بلانے کی اجازت دے دی ۔ اس سلسلے میں پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وہ سکول جہاں بچے آن لائن ایجوکیشن اختیار نہیں کرسکتے  وہاں ہفتے میں ایک روز بچوں کو سکول بلا کر پورے ہفتے کا کام دیا جاسکے گا۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی سکول آمد پر ایس او پیز پر مکمل طورپر عملدرآمد کیا جائے گا ۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 26 دسمبر سے 10 جنوری تک تعلیمی اد اروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی اور اس دوران کسی بھی سکول کو طلبہ کو بلانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔