محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پی سی بی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا

محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پی سی بی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا
کیپشن: محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پی سی بی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا

لاہور : فاسٹ باؤلر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی اطلاعات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان  نے آج دوپہر میں محمد عامر سے رابطہ کیا۔اس دوران 29 سالہ فاسٹ باؤلر نے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کو تصدیق کی ہے کہ وہ مزید بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش نہیں رکھتے، لہٰذا آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کے نام پر غور نہ کیا جائے گا۔یہ محمد عامر کا ذاتی فیصلہ ہے اور پی سی بی اس کا  احترام کرتا ہے، لہٰذا اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

محمد عامر نے ون ڈے کرکٹ ڈبیو 2009 میں سری لنکا کے خلاف کیا۔ محمد عامر نے اپنا آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر دوہزار 19 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ محمد عامر 61 ون ڈے میچز میں 81 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی ڈبیو انگلینڈ کے خلاف 2009 میں کیا۔ عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 59 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2020 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔ محمد عامر میچ فکسنگ کے باعث 5 سال کرکٹ سے دور بھی رہے۔ فاسٹ بولر نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی گزشتہ سال کر لی تھا۔ 

خیال رہے کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پی سی بی موجودہ مینجمنٹ کیساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا کیونکہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھے ذہنی ٹارچر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں موجود صورتحال میں ذہنی دبائو برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ  موجودہ کوچز دبے لفظوں میں کہتے ہیں عامر دھوکہ دیا ہے اور  مجھے پلاننگ کے تحت سائیڈ لائن کیا گیا۔ محمد عامر نے کہا کہ پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  اگلے دو دن میں سارہ کچا چٹھا کھول دونگا۔