سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا جائے ، لاہور ہائی کورٹ

سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا جائے ، لاہور ہائی کورٹ

لاہور: ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کو 21 دسمبر کو سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ  اگر صوبائی حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو پھر عدالت فیصلہ سنائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے سموگ کی شدت میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ حکومت پنجاب 21 دسمبر کو سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کرے ۔ عدالت نےمقدمے کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب حکومت 20 دسمبر سے سکول بند کرنے پر غور کرے اور اگر پنجاب حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ کرے گی۔ عدالت نے باربی کیو کی دکانیں جلد بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ فوراً دکانیں بند نہیں کی جاسکتیں، کوئی دوسرا حل تلاش کرنا چاہئے۔  

دوران سماعت ڈائریکٹر پی ڈی ایم نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سردی کی شدت میں اضافے سے گرل مچھلی اور باربی کیو کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث دھویں کا اخراج بھی بڑھ گیا ہے اور سموگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا دکانیں اور مارکیٹس جلد بند کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پوری دنیا میں مارکیٹس 6 بجے بند ہو جاتی ہیں، اس پر غور کرنا چاہئے اور بازاروں کے اوقات کار کو کم ہونا چاہئے، عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی ک