وزیر تعلیم پنجاب نے 23 دسمبر سےتعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا 

وزیر تعلیم پنجاب نے 23 دسمبر سےتعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا 

لاہور:وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 23 دسمبر سے چھٹیوں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پنجاب کے ایسے تمام شہروں میں تعلیمی ادارے بند رہینگے جہاں سموگ زیادہ ہے ۔

مراد راس کے ٹوئٹ کے مطابق پنجاب میں تعلیمی ادارے 23 جنوری سے 6 جنوری تک بند رہینگے ،انہوں نے کہا تمام افراد ویکسین لگوائیں اور  نئے کورونا ویرنٹ اومی کرون سے بچنے کیلئے تمام تر ایس او پیز کو فالو کریں۔

a8cf3e7861097b2cf4f76b45a28d77d0

دوسری جانب موسم سرما کی تعطیلات کو لے کر جہاں اس وقت پورے پنجاب میں قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں وہیں وفاقی نظامت تعلیمات نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تعلیمی ادارے تین جنوری سے 9 جنوری تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن وفاقی نظامت تعلیمات نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

اس سے قبل این سی اوسی کے اجلاس میں سکولو ں میں سردی کی چھٹیاں 3 جنوری 2022 سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس فیصلے سے وہ علاقے آزاد ہوں گے جہاں دھندیا موسم کی شدت زیادہ ہے۔

 این سی اوسی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکولوں میں سردی کی چھٹیاں 3 جنوری سے ہوں گی ۔ یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کرانے کے لئے کیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں